منڈی بہاءالدین کے تعلق رکھنے والے سابق صدرپاکستان رفیق تارڑ انتقال کرگئے

rafique tarar
Share

Share This Post

or copy the link

ضلع منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 92 برس کی عمر میں رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

منڈی بہاءالدین: رفیق تارڑکی عمر 92 برس تھی۔ ان کی پیدائش منڈی بہاؤالدین کے گائوں رنمل کےقریب ساہنپال میں ہوئی تھی۔ انھوں نے 1951 میں پنجاب لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک پاکستان کے 9ویں صدرمملکت رہے۔ ان کا جسد خاکی 4:15 پر ان کی رہائش گاہ 1 شانن روڈ، جی او آر 1 لاہور سے اٹھایا جائے گا۔

سابق صدر پاکستان کی نمازجنازہُ آج شام پونے 5 بجے جامع اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔دوسری نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گکھڑ میں بعد نماز عشاء، پرانی عید گاہ، پیر کوٹ روڈ پر 8:30 ادا کی جائے گی۔ رفیق تارڑ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج بھی رہے۔ رفیق تارڑ 6مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے

انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ان کی بہو سائرہ افضل تارڑ ن لیگ کے اہم رہنما ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹوئٹ کرتے ہوئےکہا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان تھے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ رہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا،ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے۔

محمد رفیق تارڑ کی مکمل بائیوگرافی پڑھیں

سابق صدر رفیق تارڑ کی رحلت پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان جناب رفیق تارڑ صاحب کے انتقال پر گہرا دکھ اور ملال ہوا،مرحوم انتہائی ملنسار، نفیس اور نیک طبیعت کے مالک تھے۔ حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ رفیق تارڑ صاحب ایک نہایت عمدہ انسان اور سچے پاکستانی تھے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاءالدین کے تعلق رکھنے والے سابق صدرپاکستان رفیق تارڑ انتقال کرگئے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!