یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم وطن واپس پہنچ گیا، اہم انکشافات

junaid hussain
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: یوکرین سے وطن واپس آنے والے پہلے طالب علم جنید حسین نے وہاں کے حالات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم استنبول کے راستے وطن واپس پہنچ گیا ہے، واپس آنے والا طالب علم جنید حسین کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی ہے، اور 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوکرین گیا تھا۔

وطن واپس آنے والے جنید حسین نے یوکرین کے حالات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے اور بتایا کہ بہت سے طالبعلم یوکرین میں بے یارومددگار پڑے ہیں، اور پاکستانی سفارتخانے کا کردار یوکرین میں صفر ہے، سفارتخانے نے کہا کہ صرف 3 دن کی رہائش ہم دیں گے اس کے بعد ہماری طرف سے کچھ نہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ دن کیسے گزرے گا اور کیسے رات بسر ہوگی۔

جنید حسین کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالی کا لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ ایسے حالات سے نکال کر مجھے واپس وطن پہنچایا، میرے علاقے کے سینیٹر خدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن پہنچا ہوں، کیوں کہ انہوں نے میرے لئے ٹکٹ کا بندوبست کیا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
یوکرین سے پہلا پاکستانی طالبعلم وطن واپس پہنچ گیا، اہم انکشافات

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!