رمضان المبارک میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے تجاوز کرسکتی ہے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاہور: ڈیری اینڈ کیٹل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت کو خبر دارکیا ہے کہ اگر اجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مستحکم اور چارہ کی ایکسپورٹ پر پابندی نہ لگائی گئی تو رمضان المبارک میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200روپے سے تجاوز کرجائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ جانوروں میں گانٹھ کی بیماری پر محکمہ لائیوسٹاک نے لائحہ عمل نہ بنایا تو پنجاب میں یہ بیماری تیزی سے پھیل سکتی ہے جس سے ڈیری سیکٹردوماہ میں تباہ ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شاکر عمر گجر اور سینٹرل پنجاب کے صدر محمد خان بابر بھٹی ایڈوکیٹ نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں تیزی کے ساتھ جانوروں کی کھالوں پر زخم اورداغ والی بیماری پھیل رہی ہے اور ہر فارم پر متاثرہ جانور موجود ہیں جس کے لیے محکمہ کوئی اقدامات اٹھا رہا ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارمرز میں تشویش پائی جارہی ہے اور اگر اس وائرس کا شکار پنجاب اور دیگر صوبے ہوگئے تو ڈیری سیکٹر بری طرح تباہ ہو جائے گا لہذا حکومت سندھ سے جانوروں کی دوسرےصوبوں میں نقل و حمل پر پابندی عائد کرے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رمضان المبارک میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے تجاوز کرسکتی ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!