ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے کوالٹی آف سرویلینس اور لاروا سائیڈنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ منڈی بہاﺅالدین کو ڈینگی فری بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے کوالٹی آف سرویلینس اور لاروا سائیڈنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور لاروا کی افزائش کے مقامات کا بار بار سروے کیا جائے، انہوں نے کہاکہ اوپن جنک یارڈز، زیر تعمیر عمارتوں اور ٹائر شاپس کی خصوصی مانیٹرنگ کی جائے اور اس کے تصویری ثبوت مہیا کئے جائیں۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 22فروری 2022) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 14سے19 فروری تک (ایک ہفتے )کے دوران 518ٹیموں نے ان ڈور 75 ہزار 650 گھروں کو چیک کیا گیا جبکہ65 ٹیموں نے آﺅٹ ڈور9 ہزار 350 گھروں کو چیک کیا۔

اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت 3 لاکھ 59 ہزار 466 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت38 ہزار 309 کنٹینرز چیک کئے گئے اور ہاٹ سپاٹ کوریج 100 فیصد رہی۔سی او ہیلتھ نے بتایا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز اورحفاظتی اقدامات نہ کرنے پر103 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

جس پرڈپٹی کمشنرمحمد شاہد نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ کمیوننٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کمیوننٹی کے عملی تعاون کے بغیر مچھروں کی افزائش گاہوں کا خاتمہ ممکن نہیں بالخصوص گھروں، گلی محلوں ، قبرستانوں ، کباڑخانوں، ٹائر شاپس، جوہڑوں اور زیر تعمیر عمارتوں میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے کمیونٹی موبلائزیشن کیلئے شعور اور آگاہی کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی سرویلنس ٹیمیں گھر گھر جاکر ڈینگی کے خاتمہ کیلئے شہریوں کو ترغیب دیں اور ماحول کو صاف رکھنے کے سلسلے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سماجی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جن جگہوں سے لاروا برآمد ہو اور اس کی افزائش کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں سی او ایجوکیشن محمد یاسین ورک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر محمد افتخار، ڈاکٹر شکیل نذر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر قمر الزمان، ملکوال ڈاکٹر وقار ناصر، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے کوالٹی آف سرویلینس اور لاروا سائیڈنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جائے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!