منڈی بہاءالدین میں ضلع پولیس کی بڑی کاروائی بین اضلاعی 04 ڈکیت گینگ کے 14 ارکان گرفتار، ڈیڑھ کروڑ روپے مالیتی کی نقدی، گاڑیاں، موٹر سائیکل بر آمد کر لئے، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی پولیس لائن میں پریس کانفرنس
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2022) منڈی بہاءالدین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع پولیس نے کارروائی کر کے ضلع جہلم، گجرات، اور منڈی بہاءالدین میں وارداتیں کرنے والے چار بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے 14 ارکان کو گرفتار کر لیا.
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین پولیس کی بڑی کاروائی، 1کروڑ روپے کے 48مویشی برآمد، ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان سے 4 عدد گاڑیاں، 25 موٹر سائیکل ،01 رکشہ اور 60 لاکھ روپے کی مسروقہ نقدی ناجائز اسلحہ سمیت برآمد کر کے گرفتار ملزمان کرلیا ہے ڈاکوؤں نے دوران تفتیش 34 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، DPO منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع ہذا اور ارد گرد کے اضلاع میں وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی
