ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر نے جنرل بس سٹینڈز منڈی بہاﺅالدین اور پھالیہ کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اورمسافروں کیلئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے بس سٹینڈز پر مختلف موثر اور جامع اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2022) انہوں نے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے کرایوں کی وصولی کے بارے میں بھی دریافت کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے ویٹینگ ایریاز میں مسافروں کے بیٹھنے کے انتظامات، کرسیاں، ایل ای ڈی، واش رومز کے فنکشنل ہونے اور ضروری سامان کی دستیابی سمیت دیگر انتظامات چیک کئے ۔
انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات ہیں کہ ٹرانسپورٹ سٹینڈز پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، سستی یا کوتاہی کو ہربرداشت نہیں کیا جائے گا۔
