پاہڑیانوالی زیادتی کیس میں ناقص کاکردگی پر ایس ایچ او معطل

sho pahrianwali
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین انور سعید طاہر سے ایس ایچ او پاہڑیانوالی مجاہد فاروق کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا. محرر کو شوکاز نوٹس جاری

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 جنوری 2022) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے تھانہ پاہڑیانوا لی کا دورہ کیا اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے ایس ایچ او تھانہ پاہڑ یانوالی سب انسپکٹر مجاہد فاروق کو آئی جی پنجاب کی ہدائیت پر عمل نہ کرنے، 9پراپر ٹی کیسز میں درخواست پر ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے، بیٹ بکس، ہسڑی شیٹ نامکمل، POS ٹارگٹ نا مکمل،سنگین مقدمہ اس ماہ ٹریس نہ ہونے، نہ ہی کوئی گینگ پکڑنے پر تھانہ کی ناقص صفائی اور بایو میٹرک حاضری مکمل نہ ہونے پر معطل کر کے تبدیل لائن کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: سی آئی اے کی کاروائی: پاہڑیانوالی گینگ ریپ کے تمام 4 ملزمان گرفتار

علاوہ ازیں محرر کو ناقص صفائی اور ریکارڈ نامکمل ہونے پر شو کاز نو ٹس جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس پنجاب کی سربراہی میں پولیس کے نظام کو عوام دوست بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، اور محکمہ پولیس کو انتہائی باریک بینی کے ساتھ واچ کیا جا رہا ہے تاکہ مظلوم عوام اور سائلین کی داد رسی کو یقینی بنایا جاسکے.

ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا کہ تھانہ میں آفسران کو پالیسی اور رولز کو فالو کرنا ہوگا جو ایسا نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا جبکہ محکمہ میں اچھی کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران و ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوں گے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بے جا تعریف کی بجائے انہیں حقائق سے آگاہ رکھیں تاکہ ملکر نظام میں حقیقی تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پاہڑیانوالی زیادتی کیس میں ناقص کاکردگی پر ایس ایچ او معطل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!