واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ایک کلک پر اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقل کرنا ممکن!

whatsapp updates
Share

Share This Post

or copy the link

سان فرانسسكو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چیٹ ہسٹری کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا، جس کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک کلک پر چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں منتقل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نمبر محفوظ کیے بغیر واٹس ایپ سے پیغام بھیجنا اب آسان

ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے چیٹ منتقلی کی آزمائش کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا فیچر چیٹ کو متتقل کرنے کے لیے سوال پوچھ رہا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔

whatsapp chat history

واضح رہے کہ اس وقت صرف آئی فون سے آئی فون چیٹ ہسٹری کی متنقلی کی سہولت موجود ہے۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے سام سنگ، گوگل پکسل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم صارفین کے لیے یہ سہولت فراہم کی، جس کے بعد وہ آئی فون سے مذکورہ اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری منتقل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آئی او ایس سے چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی تھی.

https://eng.mbdinnews.com/how-whatsapp-contacts-can-easily-track-your-location/

 

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ایک کلک پر اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقل کرنا ممکن!

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!