موبائل سے کھلنے اور چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی

auto car
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ: چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے جدید ترین گاڑی متعارف کرا دی جسے موبائل کی مدد سے کھولا اور چلایا جاسکے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہواوے کی جانب سے اے آئی ٹی او ایف فائیو اسمارٹ کار متعارف کرائی گئی، جسے بالکل نئے انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی کار ہے جو ہائبرڈ ہے اور ہواوے کے اپنے آپریٹنگ سسٹم ، ہارمنی او ایس استعمال کرتی ہے۔

ہواوے اسمارٹ گاڑی شعبے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یو چینگ ڈونگ نے بتایا کہ یہ دنیا میں متعارف ہونے والی پہلی ڈیجیٹل چابی والی گاڑی ہے، جس میں بلیو ٹوتھ اور ایف ایف سی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ایف فائیو گاڑی دیگر کے مقابلے میں اس لیے منفرد اور جدید ہے کہ اس کا لاک کھولنے اور اسٹارٹ کرنے کے لیے عام چابی کی طرح ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ ہارمنی آپریٹنگ سسٹم والے موبائل کی مدد سے سارے امور انجام دیے جائیں گے۔

آسان اور سادہ الفاظ میں ڈیجیٹل چابی کی تعریف کچھ اس طرح کی جاسکتی ہے کہ اس کے لیے باقاعدہ ہاتھ میں رکھنے والی دھاتی چابی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ موبائل میں موجود ہارمونی والٹ کا پاس ورڈ ہی دراصل چابی ہوگا۔ ڈیجیٹل چابی کو بلیوٹوتھ اور این ایف سی کے ذریعے استعمال کیا جاسکے گا، اگر صارف کا موبائل بند ہوجائے گا تو چابی بھی کام نہیں کرے گی۔ اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد ہواوے کار اس کی نئی اسمارٹ واچ سے بھی چلائی جاسکے گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
موبائل سے کھلنے اور چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!