منڈی بہاءالدین کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے پاہڑیانوالی میں معذور لڑکی کے ساتھ ہونے والی مبینہ ذیادتی کا نوٹس لے لیا ہے.
منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 جنوری 2022) ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کو بھیجوائے جا چکے ہیں اور ڈی ایس پی پھالیہ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھر پور کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید طاہر خود نگرانی کر رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: نائب امیر جماعت اسلامی کی پاہڑیانوالی آمد، 16 سالہ لڑکی کے گینگ ریپ پر شدید مذمت
پولیس ترجمان کے مطابق علاقہ کی مکمل ناکہ بندی کی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کیس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔جدید ٹیکنا لوجی کی مدد کے ساتھ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔
