امریکا نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے کر شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے چین کے خلاف سخت موقف سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے عہدیداروں کو بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نے بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے امریکی وزارت خارجہ اور پینٹاگون کے 18 عہدیداروں کے لیے ویزے کی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل امریکا نے چین میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کو بنیاد بنا کر بیجنگ اولمپکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ امریکی اعلان کے بعد کینیڈا، آسٹریلیا، اور برطانیہ نے بھی کہا تھا کہ وہ بھی اس معاملہ میں امریکہ کی پیروی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی اعلان کے بعد چین نے سخت الفاظ میں اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اعلان کیا تھا کہ امریکا سمیت اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا سفارتی بائیکاٹ کرنے والے ممالک کو غلطی کا خمیازہ بھگتا پڑے گا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
امریکا نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!