ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ملک میں بارشوں کے سسٹم نے بلوچستان کے راستے انٹری دے دی جس سے خشک سردی کا خاتمہ جب کہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا۔ گزشتہ رات مغربی ہواؤں کا سسٹم ایران کی سمت سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، مستونگ، ژوب، کوہلو، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، خانوزئی اور قلات میں ہلکی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔

سوات اور مالم جبہ میں بھی برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہو گیا ہے جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود اورموسم سرد ہے،چشتیاں، سرائے مغل، گگومنڈی، فقیر والی، بورے والا ، بہاولنگر، سانگلہ ہل، پاکپتن میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی۔ کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان ہے، دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا اور کراچی میں 28 دسمبر سے سردی کی نئی لہر آنے کی توقع ہے.

پانچ جنوری تک درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملک میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!