گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی، سیکرٹری پاور ڈویژن

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آیا، اجلاس میں کمیٹی ارکان بجلی کے بل زیادہ آنے پر پھٹ پڑے اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں انڈسٹری کے بجلی بل بہت زیادہ آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ

سینٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ میرا لاجز میں بجلی کا بل 32 ہزار روپے سے زائد آیا ہے، 18 ہزار 362 روپے بجلی قیمت اور باقی ٹیکسز شامل ہیں جس پر سیکرٹری پاور آصف حسین نے کہا کہ میرا بجلی کا بل بھی اتنا ہی آیا ہے۔ سینٹر ثنا جمالی نے کہا کہ کوئٹہ میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے مگر بل بہت زیادہ آرہے.

اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزیر توانائی کے اور بھی مسائل ہیں، گیس کہیں گم ہوگئی ہے یا نہیں مل رہی اس کو بھی ڈھونڈنا ہے۔ پاور ڈویژن حکام اجلاس کو بتایا کہ اکتوبر میں فرنس آئل، ایل این جی اور کوئلہ مہنگا ملا جب کہ 15 جنوری تک گیس کی فراہمی مزید کم ہوجائے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی، سیکرٹری پاور ڈویژن

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!