ٹک ٹاک، گوگل کو شکست دے کر پہلے نمبر پر آگئی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ / کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے کر دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کرکے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ ’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کےلیے بنائی گئی ہے۔ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ہونے کا انکشاف ’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: مشہور ٹک ٹاکر “پھلو”کو جب پتا چلا ٹک ٹاک بین ہو گئی ہے تو اس نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

مذکورہ پوسٹ کے مطابق، 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت بہت تیزی سے بڑھتی رہی، یہاں تک کہ نومبر 2021 کے اختتام تک یہ گوگل کو واضح شکست دے کر دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بھی بن گئی۔

اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ’والارُو میڈیا‘ پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک نہ صرف دنیا بھر میں، بلکہ امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بن چکی ہے جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کررہے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نے 2018 میں ’میوزکلی‘ ایپ خریدلی اور اسے اپنے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈوئیان‘ کے ساتھ ضم کرکے ’ٹک ٹاک‘ ایپ لانچ کردی جس نے صرف ایک سال میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

اس وقت نہ صرف انفرادی صارفین بلکہ عالمی ادارہ صحت جیسے بڑے اور بین الاقوامی اداروں تک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔ ویب سائٹ ’گزموڈو‘ کے مطابق، انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی چینی ویب سائٹ، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قرار دی گئی ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ٹک ٹاک، گوگل کو شکست دے کر پہلے نمبر پر آگئی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!