پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی کی پنجاب کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں فعالیت خوش آئند ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کلچرل، میڈیکل، اسٹڈی سرکل، علماء سمیت پی پی پی پنجاب کے مختلف شعبوں اور تنظیموں کا اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 کے حوالے سے پی پی پی کی ذیلی تنظیموں اور جیالوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ ثقافت ہو یا میڈیکل ونگ اور اسٹڈی سرکل، پاکستان پیپلزپارٹی کی پنجاب کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں فعالیت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے علماء ونگ اور شعبہ خواتین نے بھی این اے 133 میں قابل تعریف کردار ادا کیا جبکہ منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور جھنگ کی تنظیموں کا متحرک کردار بھی میرے علم میں ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان کی مانند ہے، ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور یہی ہماری پہچان ہے
