سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر پابندی ختم کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 6 ممالک کی براہ راست پروازوں پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی سفری پابندیوں میں مزید نرمی کرتے ہوئے پاکستان، مصر، انڈونیشیا، بھارت، برازیل اور ویتنام سے پروازوں کو براہ راست آنے کی اجازت دیدی ہے۔ قبل ازیں ان ممالک سے آنے والوں کو کسی دوسرے ملک میں 14 دن قرنطینہ کرنا ہوتا تھا جس کے بعد پرواز کو سعودی عرب آنے کی اجازت تھی۔

تاہم اب ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو صرف PCR منفی ٹیسٹ پیش کرنا اور اپنی پرواز کے روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل Qdoom پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد ان مسافروں کو 5 دنوں کے لیے ادارہ جاتی قرنطینہ کرنا ہوگا جب کہ قرنطینہ کے پہلے اور آخری دن کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا جو منفی آیا تو قرنطینہ ختم کیا جا سکے گا۔

اگرچہ سعودی عرب نے کچھ مقامات سے سفر میں آسانی پیدا کر دی ہے لیکن جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا ایک کیس سامنے کے بعد کچھ افریقی ممالک پر سفری پابندیاں لاگو کی گئی ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازوں پر پابندی ختم کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!