پھالیہ: بیوی نے تیسری شادی کیلئے شوہر کو قتل کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاء الدین میں پولیس نے ايک ماہ قبل ہونیوالے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ قاتل کوئی اور نہیں مقتول کی بیوی نکلی، جس نے تیسری شادی کیلئے اپنے ساتھی کیساتھ ملکر شوہر کی ناصرف جان لی بلکہ اُس کے ٹکڑے کرکے جلا ڈالے، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر برآمد کرلیا۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے سندھانوالہ میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے اپنے شوہر کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی اور پھر دیور پر اپنی بیٹی کو اغواء کرنے کا بھی الزام لگایا تاہم پولیس نے ایک ماہ کے اندر ہی معاملے کی حقیقت کا کھوج لگالیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر خاتون کو حراست میں لیا جس نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر سے دوسری شادی کا بدلہ لینے کیلیے بیوی نے اپنی بیٹی کو قتل کرڈالا

خاتون روبینہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول شوہر کے دوست یوسف سے تیسری شادی کرنا چاہتی تھی، جس کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو پہلے قتل کیا اور بعد ازاں اس کے ٹکڑے کرکے جلادیئے۔ دوران تفتیش خاتون نے اپنے مقتول شوہر پر شک کرنے اور تشدد کے الزامات بھی لگائے۔

دونوں کی رفاقت 20 سال پر محیط تھی۔ پولیس نے خاتون کے ساتھ اس جرم میں شریک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر بھی برآمد کرلیا گیا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ: بیوی نے تیسری شادی کیلئے شوہر کو قتل کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!