ملک وال (نامہ نگار)پرامن منڈی بہاءالدین. سابق مشیر وزیراعظم ندیم افضل چن اورسیاسی و سماجی رہنما منور نذیر گوندل نے بولابالاکے کہانہ گروپ اور سندھی گروپ میں صلح کرا دی.
اس موقع پر غلام علی کہانہ۔ بابر سہیل کہانہ ۔شاہد نذیر کہانہ ۔فتح محمد مانگٹ ۔محمد شبیر سندھی۔ قادر واہند۔ اکرم حنیف گوندل۔محمد خالد میکن سمیت دیگر بھی موجود تھےاس موقع پر ندیم افضل چن نے کہا کہ علاقے میں امن وامان کی خاطر تمام آپسی دشمنیوں کا خاتمہ بے حد ضروری ہے.
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں خاندان آپس میں رشتہ دار ہیں ان کا آپس میں اتفاق اتحاد علاقے میں امن برقرار رکھنے میں مدد دے گا اور کہانہ خاندان نے اللہ کی رضا کی خاطر دشمنی کو چھوڑ کر روشن مثال قائم کی ہے۔
