پھالیہ (بیورو چیف )شاباش ساجد منیر کلیار اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ۔پھالیہ چکن فروش ایسوسی ایشن اور پولٹری ڈیلرز کی طویل میٹنگ کے بعد معاملات میرٹ پر طے کروا دیے ناجائز منافع خوری پر بلا تفریق کاروائی ہوگی اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا دو ٹوک اعلان ۔
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 17 نومبر 2021) تفصیلات کے مطابق پھالیہ چکن فروش ایسوسی ایشن تحصیل پھالیہ کی جانب سے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی گئی کہ پولٹری ڈیلرز چھوٹے دکانداروں کو حکومتی ریٹ سے زیادہ منافع پر مال سپلائی کر رہے ہیں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے دونوں فریقین کو طلب کر لیا ۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین میں برائلر مرغ کی قیمتوں میں اضافہ، آج کے ریٹ دیکھیں
چکن فروش ایسوسی ایشن کی جانب سے سرپرست اعلیٰ سید حفیظ سبزواری۔عہدیداران میاں محمد عمران ۔شیخ ظہیر عباس۔سیٹھ شہباز ۔حاجی اختر علی۔شہباز احمد بھاگٹ ۔سید نبیل شاہ ۔اور دیگر نے شرکت کی جبکہ پولٹری ڈیلرز کی جانب سے ماسٹر محمد نعیم ۔حاجی محمد لطیف اور محمد ارشد شریک ہوئے ۔چکن فروش ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ سید حفیظ سبزواری نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کو بتایا کہ پولٹری ڈیلرز نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے تین مرتبہ چھوٹے دکانداروں سے حکومت کے خلاف ہڑتال کروائی اور انہیں سرکاری لسٹ سے زیادہ منافع پر مال فروخت کر کے ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں
جس پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کہا کہ فارم ریٹ پر ڈیلر حضرات چھ روپے فی کلو کے حساب سے منافع لے سکتے ہیں اس سے زیادہ کوئی منافع لے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔پولٹری ڈیلرز کی جانب سےماسٹر محمد نعیم نے کہا کہ وہ آئندہ تین دن میں ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک سے مل کر ریٹ ریوائز کروانے کی کوشش کریں گے
جس پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے کہا کہ فی الحال جو سرکاری ریٹ چل رہا ہے آپ اس ریٹ پر مال دینے کے پابند ہیں ۔پھالیہ چکن فروش ایسوسی ایشن کی جانب سے میرٹ پر فیصلہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
