فوگ لائٹس کا استعمال کریں، منہ پر ماسک پہنیں اور گاڑی کی اسپیڈ کم رکھیں، ڈی ایس پی ٹریفک

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 نومبر 2021 ) ڈی ایس پی ٹریفک شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ عوام سموگ کی روک تھام کے حوالے سے احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں، منہ پر ماسک پہنیں اور گاڑی کی اسپیڈ کم رکھیں جس سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں کامیاب رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک افسران کے ساتھ سموگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق سموگ آگاہی مہم شروع کی جاچکی ہے ۔ عوام الناس سموگ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں دوران دھند سموگ گاڑیوں کی اوورٹیکنگ اور اوورسپیڈنگ سے گریز کریں کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دیں.

انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی حفاظت کیلئے چشمے کا استعمال کریں اور فیس ماسک کا استعمال بھی لازمی کریں۔ دوران دھند سموگ گاڑیوں کی اوورٹیکنگ اور اوورسپیڈنگ سے گریز کریںاور گاڑی کی اسپیڈ کم رکھیں ۔جس سے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو بچانے میں کامیاب رہیں گے۔انہوںنے ٹریفک افسران کو دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاﺅن کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

شاہد محمود بٹ نے کہاکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور شاپنگ بیگ، ٹائر، کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کی بوتلوں وغیرہ کو آگ لگانے پر پابند عائد ہیں یہی گندا دھواں دھند میں شامل ہوکر فوگ کا سبب بنتا ہے جس سے بیماریاں بڑھتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ خود بھی صحت مند رہیں اور معاشرے کو بھی خوبصورت بنا سکیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فوگ لائٹس کا استعمال کریں، منہ پر ماسک پہنیں اور گاڑی کی اسپیڈ کم رکھیں، ڈی ایس پی ٹریفک

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!