ملالہ یوسف زئی کے شوہر کون ہیں؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عصر ملک سے سادہ سی تقریب میں اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ملالہ نے یہ سرپرائز گزشتہ روز کی جانے والی ایک ٹوئٹ میں شادی کا اعلان کرکے دیا۔ انہوں نے اپنے نکاح کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے برمنگھم میں اپنے گھر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں عصر کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ ملالہ یوسف زئی کی شادی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے اور لوگ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ملالہ کے خوابوں کے شہزادے آخر ہیں کون۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس جنرل مینجر ہیں۔ انہوں نے لاہور کے ایچی سن کالج اور پھر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) سے تعلیم حاصل کی۔ عصر ملک پی سی بی میں نوکری کرنے سے قبل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز سے بھی منسلک رہے جن کے لیے انہوں نے ’’پلیئر ڈیوپلمنٹ‘‘ پروگرام تیار کیا۔

عصر ملک سوا سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ میں مینجر کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے اور جلد ہی اپنی قابلیت کی بنا پر ترقی حاصل کرکے جنرل مینجر بن گئے۔

مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی اور عصر ملک کی ملاقات دو سال پہلے ہوئی تھی جو دوستی میں بدل گئی۔ عصر ملک لاہور کی پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں کا نکاح منگل کے روز برمنگھم میں ہوا تاہم رخصتی دونوں کے خاندانوں کی مرضی سے بعد میں ہوگی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملالہ یوسف زئی کے شوہر کون ہیں؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!