نورمقدم کیس؛ سی سی ٹی وی کے دل دہلادینے والے مناظرکا متن عدالت میں پیش

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں اب تک کی سب اہم دستاویز وقوعے کی سی سی ٹی وی وڈیو کا مختصر ٹرانسکرپٹ سامنے آ گیا۔

پولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر ملزمان کے وکلا کو فراہم کردہ دستاویزات میں سی سی ٹی وی وڈیو کے ٹرانسکرپٹ میں دل ہلا دینے والے اور خوفناک مناظر کا ذکر بھی سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ٹرانسکرپٹ میں لکھا ہے کہ نور مقدم مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر ہاؤس میں ٹیلی فون سنتے ہوئے داخل ہوتے دکھائی دیتا ہے اور گیٹ پر چوکیدار افتخار کھڑا دکھائی دیتا ہے پھر ظاہر ذاکر اور نور مقدم بڑے بیگ لے کر گھر کے مین گیٹ سے باہر نکلتے نظر آتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہزاروں ڈالر کا عطیہ جمع

مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ واپس گھر میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں، بعد میں نور مقدم خوف کی حالت میں ننگے پاؤں گھر سے گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی نظر آتی ہے۔ چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے پھر ظاہر ذاکر گھر سے جلدی میں گیٹ پر آتا ہے اور نور مقدم کو دبوچ لیتا ہے جس پر نور مقدم ہاتھ جوڑ کر منت سماجت کرتی نظر آتی ہے جس کی پرواہ نا کرتے ہوئے ظاہر ذاکر نور مقدم کو زبردستی کھینچ کر گھر کے اندر لے جاتا نظر آتا ہے

اس کے بعد میں دونوں ٹیکسی میں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں، 8 بج کر 55 منٹ پر تھراپی ورکس ایک زخمی کو گھر سے باہر گیٹ کی طرف لے جاتے نظر آتے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نورمقدم کیس؛ سی سی ٹی وی کے دل دہلادینے والے مناظرکا متن عدالت میں پیش

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!