کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کی ضرورت ہے، سول ڈیفنس آفیسر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

سول ڈیفنس آفیسر علی عمران نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کی ضرورت ہے تا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ میں اپنا دفاع کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

منڈی بہاﺅلدین( ایم.بی.ڈین نیوز 08نومبر 2021) انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے سی ڈی انسٹرکٹر نے ماہ اکتوبر میں ضلع کے 10 مختلف سکولز کے طلباء وطالبات کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے فائر فائٹنگ کی تربیت فراہم کی اور باقاعدہ مشق بھی کروائی گئی جبکہ آگ بجھانے والے آلات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس تربیت کا مقصد لوگوں میں اپنی مدد آپ کے تحت حادثات سے بچاو ء اور جانی و مالی نقصان بارے آگاہی فراہم کرنا ہے اور حادثہ کی صورت میں اپنے آپ کو اور دوسرو ں کو محفوظ رکھنا ہے۔علی عمران نے طلبہ و طالبات سے اپیل کی کہ وہ یہ ٹریننگ اپنے گھر میں موجود دوسرے افراد تک بھی پہنچائیں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثہ کی صوورت میں نقصان سے بچاجا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کی ضرورت ہے، سول ڈیفنس آفیسر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!