این سی اوسی کا 10نومبر سے غیرملکی پروازوں کو مکمل بحال کرنےکا فیصلہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی، 6 سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ این سی اوسی کا اجلاس

اسلام آباد (تازہ ترین۔ 03 نومبر2021ء) این سی اوسی نے 10نومبر سے غیرملکی پروازوں کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، 5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی، 6 سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ ہم نیوز کے مطابق این سی اوسی نے 10اکتوبر سے نافذ سفری پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان آنے والی پروازوں کی 10 نومبر سے مکمل بحالی نافذ العمل ہوگی۔

سی کیٹگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ بی کیٹیگری کے مسافروں کا ٹیسٹ علامات کے بنیاد پر ہوگا، اسی طرح پاکستان میں آنے والی غیرملکی پروازوں کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔ آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کیٹیگری سی میں شامل ، روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کیلئے سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح 6سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 914 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 561افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 1.27 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ریکارڈ کی گئی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
این سی اوسی کا 10نومبر سے غیرملکی پروازوں کو مکمل بحال کرنےکا فیصلہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!