اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا شہر کی دکانوں، مارکیٹس اور بھٹوں کا دورہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 اکتوبر 2021) حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی نے ملکوال تحصیل میں مختلف مارکیٹوں اور دکانوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ چینی کی مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت پر فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا، ایسی شکایات موصول ہونے پر پرائس ایکٹ کے تحت جرمانے کے ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر عوام الناس کی سہولت کیلئے ضلع بھر کی مخصوص دکانوں، ہول سیل ڈیلروں اور سستے سہولت بازاروں میں 87 روپے کلو جبکہ مخصوص دکانوں اور ہول سیل ڈیلروں پر 90 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی اولین ترجیح اشیائے ضروریہ بالخصوص آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں مقررہ نرخوں پر با آسانی اور وافر مقدار میں دستیاب کرانا ہیں جس کیلئے تمام ممکنہ وسائل اور اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے پرائس مجسٹریٹس صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ دکانداروں کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ اشیائے خوردونوش بالخصوص چینی کے سرکاری ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی اور متعلقہ محکموں کے افسران باقاعدگی سے سبزی منڈیوں ، عام بازاروں اور تجارتی مراکز کے دورے کر رہے ہیں اور آٹا ، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کر رہے ہیں تا کہ کسی بھی قسم کی عدم دستیابی اور قلت سے بر وقت نبٹاجا سکے۔

بعدا زاں اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ملکوال کے مختلف بھٹوں کا بھی اچانک معائنہ کیا ، معائنے کے دوران انہوں نے بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے چلنے والے والے بھٹوں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ چلانے کی اجازت نہ ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے بھٹوں سیل کرنے کے علاوہ بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا بھی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بھٹہ مالکان ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اسسٹنٹ کمشنر ملکوال کا شہر کی دکانوں، مارکیٹس اور بھٹوں کا دورہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!