جہلم اسکول میں محفلِ میلاد کے دوران دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 16 زخمی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جہلم: نجی اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار اسٹیج پر گرنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں میں ایک نجی اسکول میں محفل میلاد کے دوران دیوار اسٹیج پر گر گئی، جس کے نتیجے میں ملبے تلے آکر 2 بچے جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

ریسکیو کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا، تاہم اس دوران 2 بچے دم توڑ چکے تھے، ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ ریسکیو نے ملبہ ہٹاکر آپریشن مکمل کر لیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے حلقے جہلم میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی او ایجوکیشن چوہدری معروف کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسکول میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا اور اس کا اسٹیج اسکول کی ایک کمزور دیوار کے ساتھ بنایا گیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، واقعے سے متعلق محکمانہ انکواٸری کا أغاز أج سے ہی کر دیا گیا ہے، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
جہلم اسکول میں محفلِ میلاد کے دوران دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 16 زخمی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!