ملکوال میں ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں عثمان چوک سے دربار حاجی شیخ احمد ولی رحمتہ اللہ علیہ تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی فضائیں آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھیں
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 14 اکتوبر 2021) ملکوال میں جشن آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس کا آغاز عثمان چوک سے ہوا ریلی کی قیادت علامہ محمد شہباز عطاری، محمد بلال سیالوی، حسن اقبال موسیانہ اور ہیرا بٹ عطاری نے کی ریلی کے شرکاء کاروں اور موٹر سائیکلوں پر بھی سوار درودوسلام اور نعتیہ کلام پڑھ رہے تھے
جبکہ شرکا نے مدنی جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے فضائیں آمد مصطفیٰ مرحبا مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہیں ریلی فضل الٰہی شہید روڈ، جناح روڈ، تھانہ روڈ اور محلہ ظفر آباد روڈ سے ہوتی ہوئی حاجی شیخ سید احمد ولی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر اختتام پذیر ہو گئی.
