ڈی پی او ساجد علی کھوکھرنے کہاکہ سی آئی پی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے افراد باہم معذوری، خواتین اور خواجہ سراؤں کے مسایل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گیا. فراد باہم معذوری کی رسائی کیلئے تمام تھانوں میں ریمپ اور واش روم بنائے جائینگے اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جائینگی خواتین ہراسمنٹ کے واقعات میں فوری کروائی عمل میں لائی جاتی ہے .
منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 اکتوبر 2021)ان خیالات کا اظہار سی آئی پی لاہور ریجن کے وفد سے ملاقات کے دوران کر رہے تھے وفد کی قیادت نیشنل سی آئی پی کی چیئرپرسن سیدہ امتیاز فاطمہ اور منٹور ساجد علی ایڈووکیٹ نے کی وفد میں افشاں نازلی، محمد عمیر اور ڈاکٹر نذر حسین شامل تھے نیشنل سی آئی پی کی چیئرپرسن سیدہ امتیاز فاطمہ اور منٹور ساجد علی ایڈووکیٹ نے ڈی پی او کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا .
انہوں نے کہا کہ ہم ہر مbاہ ڈی پی اوسے ملاقات کریں گے تاکہ عملدر آمد ہونے والے اقدامات سے آگاہ ہو سکیں وفد کے شرکاہ نے ڈی پی او صاحب کا ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
