اوورسیز پاکستانی کمیٹی منڈی بہاوالدین نے 27 میں سے 14 درخواستوں کے حل کر دئیے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز پاکستان کی شناخت اور سفیر ہیں ان کے مقامی سطح پر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں پر درپیش مشکلات کے حل اور انہیں تمام ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں، اوورسیز کمیٹی کے اجلاسوں میں درخواستوں اور شکایات کا فوری نوٹس لے کر بلا تاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیز کو کیسز کے فیصلوں سے متعلق مکمل آگاہی بھی فراہم کی جائے۔

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 06 اکتوبر 2021 ) ان خیالات کا اظہارا انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر،ایس پی انویسٹی گیشن، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین امتیاز علی بیگ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ڈسٹرکٹ اٹارنی، فوکل پرسن و تحصیل کونسل آفیسر شہزاد اختر تارڑ، پراسیکیوشن وریونیو افسران ، ممبر اورسیز کمیٹی فیصل گوندل، ترجمان اوورسیز کمیٹی حمزہ علی ، مختلف محکموں کے افسران، درخواستگزار اور اوورسیز پاکستانیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اراضی پر قبضوں، مشترکہ راستوں پرآمدورفت میں رکاوٹ، جائیدادوں کی وراثتی تقسیم، رقوم کے لین دین، تجاوزات، دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل درخواستیں اور شکایات پیش کی گئیں۔ درخواستیں ریونیو، پولیس، گیپکو، ایف بی آر اور ایجوکیشن سے متعلق تھیں۔ قبل ازیں اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے متعلق کمیٹی میں27 شکایات پیش کی گئیں جن میں سے 14درخواستوں کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے گئے۔

ڈپٹی کمشنرنے مختلف محکموں کے افسران کو کیسز سے متعلق اپنی پراگریس رپورٹ اور بعض زیر التوا کیسز میں فوری کاروائی کر کے میرٹ پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ، پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اوراعلیٰ حکام کی جانب سے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔ نا جائز قابضین اور دھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور کسی فریق کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
اوورسیز پاکستانی کمیٹی منڈی بہاوالدین نے 27 میں سے 14 درخواستوں کے حل کر دئیے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!