نئی دہلی: بھارت میں دلی ائیرپورٹ کے قریب مرکزی شاہراہ پر ایک طیارہ پُل تلے پھنس گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق دلی ایئرپورٹ کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ٹرک پر لدا ایک بڑا طیارہ پل کے نیچے سے گزرنے کے دوران اونچائی زیادہ ہوجانے کی وجہ سے پھنس گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پل تلے پھنسا ہوا ہے۔ طیارہ ایک ٹرک پر لدا ہوا ہے تاہم ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہوسکا تھا۔
#WATCH An @airindiain plane ✈️ (not in service) got stuck under foot over bridge. Can anyone confirm the date and location?
The competition starts now👇 pic.twitter.com/pukB0VmsW3— Ashoke Raj (@Ashoke_Raj) October 3, 2021
ٹرک ڈرائیور اور عملے نے گھنٹوں سر توڑ کوشش کے بعد طیارے کو نکال لیا تاہم اس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔ یہ طیارہ فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا ہے تاہم کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ فروخت کردیا گیا۔ طیارے کے خریدار نے جہاز کو رکھنے کے لیے ایئرپورٹ کا ہینگر استعمال کرنے کے بجائے گھر کے قریب کہیں رکھنا چاہا تھا اور اسی خواہش کو ممکن بنانے کے لیے طیارے کو مالک کے پاس لے جایا جا رہا تھا۔
