فوری رسپانس نہ دینے اور بروقت کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اور محرران کو شو کاز نوٹس جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تھانہ جات میں سٹنگ آپریشن کا آغازکسی قسم کی غفلت، لاپروائی اور بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی. کرپشن میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، شوکاز نوٹس جاری:ڈی پی او منڈی بہاءالدین ساجد حسین کھوکھر

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 5 اکتوبر 2021) منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے سروس ڈلیوری کے معیار اور پولیس کے فوری رسپانس کے حوالہ سے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں سٹنگ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں فرضی مدعی کے ذریعے پولیس اہلکاروں کا رویہ، بدعنوانی اور درخواستوں پر بروقت کاروائی کو چیک کرنے کے سلسلہ میں تشکیل شدہ ٹیم نے مختلف تھانہ جات میں فرضی سائل کے ذریعے15پر کال کروائی گئی.

موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کروانے، پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ بنوانے کے حوالہ سے فرضی سائل تھانہ بھیجے گئے، پولیس رسپانس اور  ایف آئی آر کے بروقت اندراج کو چیک کیا، بہتر طریقہ سے گائیڈ نہ کرنے، فوری رسپانس نہ دینے اور بروقت کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ اواور محرران کو شو کاز نوٹس جاری کر کے معاملہ کی انکوائری لگا دی گئی ہے جس پر ان کو سخت سزائیں دی جائیں گی جبکہ فرضی سائلین کی درخواستوں پرضلع بھر کے زیادہ تر تھانہ جات کی جانب سے فوری کاروائی کی گئی،ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کا کہنا ہے کہ سٹنگ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
فوری رسپانس نہ دینے اور بروقت کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او اور محرران کو شو کاز نوٹس جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!