سی اوز کا اپنی اپنی تحصیلوں میں بارشی پانی کی نکاسی کا جائزہ، اپنی نگرانی میں کام کروایا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 21ستمبر 2021 ) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان نے آج اراضی ریکارڈ سنٹر ملکوال کا اچانک دورہ کیا جبکہ سی اوز منڈی بہاﺅالدین سمیر انتظار چیمہ اورملکوال بشیر احمد تارڑ نے اپنی اپنی تحصیلوں میں بارشی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کا کام اپنی نگرانی میں کروایا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنے کے دوران رجسٹری، زمینوں کے اندراج، انتقالات اور فرد کے حصول ایسے شعبوں کے علاوہ صفائی ستھرائی ، افسران اور سٹاف کی حاضری اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کر کے ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے سائلین سے کہا کہ کسی مسئلہ کے حل نہ ہونے کی صورت میں میرے نوٹس میں لایاجائے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ از خود سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ہی حل کریں۔ انہوں نے مذید ہدایت کی کہ سائلین کو بار بار اراضی سنٹر آنے کی دقت سے بچایا جائے اور سائلین کی درخواستوں کو میرٹ پر فوری طور پر حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے بعد منڈی بہاوالدین کی سڑکوں کے کیا حالات ہوتے ہیں؟ ویڈیو دیکھیں

دریں اثناءڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی او سمیر انتظار چیمہ نے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کا کام اپنی زیر نگرانی کروایا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ تمام میونسپل عملہ ڈسپوزل گاڑیوں اور دیگر سامان کے ساتھ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی میں مصروف عمل ہے اور پانی کی جلد نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کام کومکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح سی او ملکوال بشیر احمد تارڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی کا کام مکمل کروایا اور میونسپل عملے کو صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں ۔

پیش کی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ٹریفک کی آمدورفت کو بحال رکھنے کے لیے تمام ادارے متحرک اور الرٹ رہیں اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل عملہ مختلف شفٹوں اور ٹیموں کی شکل میں شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ بارش کے اختتام اور پانی کے نکاسی و صفائی ستھرائی کے کام کی تکمل تک تمام ملازمین فیلڈ میں موجود رہیں اور افسران ملازمین کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سی اوز کا اپنی اپنی تحصیلوں میں بارشی پانی کی نکاسی کا جائزہ، اپنی نگرانی میں کام کروایا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!