برٹنی سپیئرز سے منگنی کرنے والے سیم اصغری کون ہیں؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز نے درینہ مسلم دوست سیم اصغری کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا ہے۔

برٹنی سپیئرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے منگیتر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ منگنی کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ اس جوڑے کی ملاقات سنہ 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی، 27 برس کے سیم اصغری ایک ٹرینر اور اداکار ہیں،وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے لیکن 12 برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہو گئے۔

ایک میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکہ آنے کے بعد سام نے اسکول میں داخلہ لیا لیکن پڑھائی سے زیادہ ان کی توجہ کھیلوں پر رہی۔ وہ فٹ بال کی ٹیم میں شامل ہو گئے اور کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ٹیموں میں کھیلنے لگے۔ تاہم یہ سلسلہ زیادہ آگے بڑھ نہیں سکا اور اصغری نے ایک کالج میں کریمینل جسٹس پڑھنے کے لیے پارٹ ٹائم داخلہ لے لیا اور ساتھ ہی ساتھ ایک اسٹور پر نوکری کرنے لگے۔

یہیں سے انہیں فٹنس ٹریننگ کا شوق ہوا اور انہوں نے کریمینل جسٹس چھوڑ کر فٹنس پڑھنا شروع کر دی۔ برٹنی سپیئرز اس سے پہلے بھی دو بار شادی کر چکی ہیں۔ سنہ 2004 میں انھوں نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے لاس ویگاس میں شادی کی تھی جو جلد ہی ختم ہو گئی۔

پھر اسی برس انھوں نے ڈانسر کیون فیڈرلائن سے شادی کر لی تھیں اور ان کے دو بچے ہوئے تاہم سنہ 2007 میں اس جوڑے کے درمیان طلاق ہو گئی۔ یاد رہے کہ برٹنی سپیئرز 13 برس سے اپنے والد کے خلاف قانونی سرپرستی کا کیس لڑ رہی ہیں۔ سنہ 2008 میں برٹنی سپیئرز کی ذہنی صحت عوامی سطح پر موضوع بحث بن گئی تھی جس کے بعد ان کے پیشہ ورانہ معاملات کا کنٹرول قانونی سرپرستوں کے ہاتھ سونپ دیا گیا۔ اس نظام کو ’کنزرویٹرشِپ‘ کہا جاتا ہے۔

عدالتی حکم کے تحت طے کیے گئے سمجھوتے کے مطابق برٹنی کے والد جیمی سپیئرز کو ان کی جائیداد اور زندگی کے دیگر پہلؤوں پر کنٹرول دیا گیا۔ برٹنی سپیئرز نے انکشاف کیا تھا کہ اس سمجھوتے کی شرائط انھیں سیم اصغری کے ساتھ شادی کرنے یا مزید بچے پیدا کرنے سے روکتی ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
برٹنی سپیئرز سے منگنی کرنے والے سیم اصغری کون ہیں؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!