تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں، طارق علی بسرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 30 اگست 2021 ) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ عوام النا س کو کوونا وائرس سے بچاﺅحکومت کی اولین ترجیح ہے،کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، عوام الناس ویکسین نیشن پر خصوصی توجہ دیں تا کہ خود کو محفوظ کر کے اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے، انہوں نے مذید کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں ،مون سون سیزن میں ہاٹ سپاٹ جگہوں کی مستقل بنیادوں پر لارا سائیڈنگ کی جائے تا کہ ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں کورونا ویکسی نیشن اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق،سی ای او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) محمد یاسین ورک، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ابوالحسن مدنی، ایم ایس پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری، ملکوال ڈاکٹر ناصر وقار، فیلڈ آفیسر ماحولیات عاطف عمران، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف اور دیگر افسران متعلقہ محکموں کے بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ حکومت کا فوکس زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسی نیٹ کر کے کورونا وائرس سے بچاﺅ ہے ، بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر سے بچاﺅ کیلئے تمام افراد کورو نا ویکسی نیشن لازمی کروائیں ۔ انہوں نے ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف اور طلباءکے 15ستمبر تک ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔

انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق 15ستمبر کے بعد مسافروں، کنڈیکٹروں اور ڈرائیورز کو سفر کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے ۔ کسی بھی شہری کے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر کرنے پر گاڑی تھانہ میں بند کرنے کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کو کینسل کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاوالدین والے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیرسفر نہیں کرسکیں گے

انہوں نے مذید ہدایت کی کہ 15ستمبر تک تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، میرج ہالز، مارکیز، دکانداران اور ملازمین کو سنگل ڈوز ویکسی نیشن لازمی کروائیں ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی غفلت، سستی یا کوتاہی کو ہر گز برداشت نہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے شہر کے اہم چوکوں اور شاپنگ مالز کے باہر کورونا ویکسی نیشن آگاہی کے ہورڈنگ برڈ لگوائیں۔ طارق علی بسرا نے کہاکہ حکومت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کوونا ویکسی نیشن پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لہذٰا عوام الناس کو بھی چاہیئے کہ وہ ویکسی نیشن کروا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی کمشنر کا کورونا ویکسین نا لگوانے والوں پر 30 اگست سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ

قبل ازایں ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار نے نے بتایا کہ اس ہفتے ہاٹ سپاٹ جگہوں کی سو فیصد چیکنگ کی گئی اور چیکنگ کے دوران تین ہاٹ سپاٹ جگہوں پر لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر محمد افتخار نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 518 ٹیموں نے ان ڈور 96ہزار 875گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ 65ٹیموں نے آﺅٹ ڈور 12ہزار 260گھروں کو چیک کیا۔اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت 4 لاکھ36 ہزار824 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت53 ہزار414 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر829 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے بریفنگ سننے کے بعدمحکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مون سون سیزن میں انسداد ڈینگی سے متعلق ان ڈور ،آﺅٹ ڈور سرویلنس کے کام میں مذید بہتری لائیں اور اس کے نتائج کی روشنی میںلاروا سائیڈنگ کاکام بھر پور طریقے سے مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تاکہ کسی بھی طرح ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے انسداد کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں، طارق علی بسرا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!