منڈی بہاؤالدین کے کنگ روڈ چوک میں ڈمپر اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم. کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 26 اگست 2021) تفصیلات کے مطابق منڈی بھاولدین کنگ روڈ چوک میں آج رات آئل ٹینکر اور اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا. آئل ٹینکر جو کہ پھالیہ سے منڈی بہاولدین کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ڈمپر کا ڈرائیور سو جانے کی وجہ سے آئل ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر مار دی .
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ڈمپرکا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے زخمی کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا . واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی اور تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او خرم شہزاد تارڑ بمع اپنی نفری اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر روڈ کو بحال کروایا.
