سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی ختم کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کو براہِ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق براہِ راست داخلے کی اجازت صرف ان غیر ملکیوں کو ہوگی جن کے پاس مملکت کا کارآمد رہائشی اجازت نامہ (اقامہ) ہے اور وہ سعودی عرب سے کورونا کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے تھے۔

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو پاکستان سے سعودی عرب کے براہ راست سفر کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کے جاری بیان میں سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے ہزاروں پاکستانی تارکینِ وطن کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں برس فروری میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے تحت بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان سمیت 20 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی تھی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر سفری پابندی ختم کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!