نئے یوٹیوبرز کیلئے خوشخبری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

یوٹیوب نے نئے چینلز بنانے والے صارفین کو مقبول بنانے کیلئے ایک نیا فیچر ’آن دی رائز ‘متعارف کرادیا۔

پریس ریلیز کے مطابق یوٹیوب نے ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے چینلز کو مقبول بنانے کیلئے ایک پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یوٹیوب کے اس پروگرام کے بعد چھوٹے یوٹیوبرز کو پلیٹ فارم پر مقبول ہونے کیلئے جدوجہد نہیں کرنی پڑے گی بلکہ یوٹیوب اب خود یہ ذمہ داری اٹھائے گا۔ یوٹیوب کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ آج سے ہم ان تخلیق کاروں کو اجاگر کریں گے جو پاکستان میں ہمارے ٹرینڈنگ ٹیب کے ایک نئے سیکشن میں ’آن دی رائز‘ ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ہر ہفتے ایک مختلف کری ایٹر کو اجاگر کیا جائے گا اور ’کری ایٹر آن دی رائز‘ بیج کے ساتھ پورا دن اس اکاؤنٹ کو یوٹیوب ٹرینڈنگ پر نمایاں کیا جائیگا۔ پریس ریلیز کے مطابق ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والا کوئی بھی کری ایٹر پلیٹ فارم پر نمایاں ہونے کا اہل ہوگا، نئے فیچر ’آن دی رائز‘ کے تحت کری ایٹرز کو متعدد عوامل کی بنیاد پر نمایاں کیا جائے گا، لیکن یہ عوامل ویوز، واچ ٹائم اور بڑھنے والے سبسکرائبرز کی حد سے بالاتر ہونگے۔

یوٹیوب کا مزید کہنا ہے کہ مستقبل میں اس فیچر کو مزید زبانوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ واضح رہے کہ یوٹیوب پر صارفین اپنے چینلز بنا کر ہزاروں ڈالرز ماہانہ کماتے ہیں.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
نئے یوٹیوبرز کیلئے خوشخبری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!