ملکوال عدالت سے تاریخ پیشی سے واپسی جاتے ہوئے مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

dead body
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤ الدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 28 جولائی 2021) ملکوال عدالت سے تاریخ پیشی سے واپسی جاتے ہوئے مسلح افراد کی چوٹ دھیراں روڈ پر کار پر اندھا دھند فائرنگ، ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیں،پوسٹمارٹم کے بعدورثاکے حوالے،ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھرنے جائے وقوعہ کادورہ کیاملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم.

تفصیلات کے مطابق ملکوال عدالت سے تاریخ پیشی سے واپسی جاتے ہوئے مسلح افراد نے چوٹ دھیراں روڈ پر کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ٹیکسی ڈرائیور سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، مسلح افراد اندھا دھند فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،پولیس ملکوال واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ملکوال تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعدلاشیں ورثاکے حوالے کردی گئی ہیں،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے چوٹ دھیراں جائے وقوعہ کادورہ کیااورپولیس آفسیران کوہدایات دیں اورملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیاانکاکہناتھاکہ مقتولین میانہ گوندل کے رہائشی ہیں وقوعہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا ہے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، اورکسی کوضلع کاامن خراب کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے،پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والوں میں محمد خان، محبوب الہی، عاقب، اور ٹیکسی ڈرائیور مطین شامل ہیں مقتولین نے سوا سال قبل منظوراحمدنامی شخص کو قتل کیا تھا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ملکوال عدالت سے تاریخ پیشی سے واپسی جاتے ہوئے مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!