کراچی: امیزون پلیٹ فارم برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: آن لائن فروخت کے بڑے پلیٹ فارم امیزون نے پاکستان کو اپنی سیلنگ لسٹ میں شامل کر لیا ہے لہٰذا بہت جلد ملتان میں ’امیزون فل فلمنٹ اینڈ فیسیلٹیشن سینٹر‘ کام شروع کر دے گا جس کے ذریعے درمیانے درجے کے کاروبار اپنی مصنوعات دنیا بھر کو فروخت کرنے لگیں گے جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق مالی سال 2020-21ء میں پاکستانی برآمدات 25.3 بلین ڈالر رہیں۔ مالی سال 2019-20ء میں برآمداتی حجم 21.4 بلین ڈالر تھا تاہم اس عرصے کے دوران درآمدات بھی 44.5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 56.3 بلین ڈالر ہوگئیں۔ یوں تجارتی خسارہ 31 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہا۔

تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ لگژری اشیاء کی درآمد پر بھی قابو پانا ہوگا۔ امیزون کی سیلنگ لسٹ میں شامل ہوجانے کے بعد ملکی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے، جس سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ملتان میں امیزون فل فلمنٹ اینڈ فیسیلٹیشن سینٹر قائم ہونے سے خدمات کی برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11ماہ میں خدمات کی برآمدات 5 بلین ڈالر رہی تھی مگر درآمدات 3 بلین ڈالر بڑھ کر 8 بلین ڈالر ہو گئیں۔ خدمات کا خسارہ بھی برآمدات میں اضافے کے ذریعے محدود کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں بھی امیزون پاکستان پلیٹ فارم معاون ثابت ہوگا

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
کراچی: امیزون پلیٹ فارم برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!