حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

حیدرآباد (تازہ ترین – 20 جولائی2021ء) حیدرآباد کے علاقے میں دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔جہاں کم سن اولاد کے سامنے ماں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، انصاف کے لیے خاتون کے اہلخانہ ڈٹ گئے۔خاتون کے اہلخانہ نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی گرفتار ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔

ماں پر تشدد کے وقت موجود کمسن بیٹی نے بھی پوری روداد سناتے ہوئے کہا کہ باپ نشے میں تشدد کرتا رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے مقتولہ کے گھر والوں سے ملاقات کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ مقدمہ واپس لینے کے لیے عمر میمن کا بھائی دھمکیوں پر اتر آیا ہے درندہ صفت انسانوں کو سخت سزا دی جائے۔ قرت العین کے قاتل شوہر عمر میمن کو پولیس پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے اور عدالت نے ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

گرفتار ملزم کو اگلی سماعت کے لیے 22 جولائی کو ہوگی۔یاد رہے کہ لاہور کے علاقے مناواں میں زمین کے تنازعہ پر دیرینہ دشمنی ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 10 جانیں لے چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعہ پر شروع ہونے والی دشمنی ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 10 جانیں نگل چکی ہے، مناواں کے علاقے میں جمعہ کے روز قتل ہونے والے میاں بیوی اسی دشمنی کے تسلسل کا نشانہ بنے،مقتولین قتل کے مقدمے کے مدعی تھے، مخالفین نے گھات لگا کر قتل کیا، لواحقین نے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے 8 افراد مارے جا چکے ہیں، پولیس پر مخالفین کی سرپرستی کا الزام لگایا اور یہ بھی باور کرایا کہ انصاف نہ ملا تو ہمارے بچے بھی ہتھیار اٹھائیں گے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
حیدرآباد میں بچوں کے سامنے شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!