ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کی زیر صدارت آج ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر افتخار، ڈپٹی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر خالد عباسی، ڈاکٹر رضوان تابش، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس منڈی بہاﺅالدین ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ،پھالیہ ڈاکٹر بشریٰ چوہدری، ملکوال ڈاکٹر ناصر وقار،سی او میونسپل کمیٹی محمد فیاض، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہید، پی اے ٹو سی او ہیلتھ ارسلان رﺅف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07 جولائی2021) اجلاس میں سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی اور کارکردگی بارے ایسے امور زیر بحث آئے۔ جس پرڈپٹی کمشنر نے شرکاءاجلاس کی متفقہ رائے کے بعد سٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی ۔انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اورکروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے یہی وجہ ہے کہ صحت عامہ کا شعبہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ہسپتالوں میں عدم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن وسائل اور فنڈز مہیا کر رہی ہے۔ طارق علی بسرا نے کہاکہ صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت عوام الناس کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کا کامیاب بنائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین نے محکمہ صحت کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!