مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام محکمے اپنی تیاریوں کے حوالے سے جامع پلان پیش کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو توقیر الیاس چیمہ نے کہا ہے کہ مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام محکمے اپنی مکمل تیاریوں کے حوالے سے 3یوم میں جامع پلان پیش کریں اور محکمہ ایریگیشن کے ساتھ مل کردریائی حفاظتی بندوں اور شہر کے نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جوائنٹ ایکشن رپورٹ بھی پیش کریں۔

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 06 جولائی2021) ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں مون سون سے قبل سیلابی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ ساجد منیر کلیار، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال عثمان غنی، ا یڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ،سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد افتخار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ راجہ افتخار نے ملٹی میڈیا کی مدد سے آمدہ مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موسم برسات کی آمدہ بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے کانٹی جنسی پلان تیار کر لیا گیا ہے اور متعلقہ محکموں سے ضروری مشینری کے فنکشنل ہونے کے سرٹیفکیٹ لے جا رہے ہیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان کو وزٹ کر کے مشینری کے چالو حالت میں ہونے، دریائی بندوں، اربن ڈرینج اور نالوں کی صفائی کی انسپکشن کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس امام مساجد، نمبرداروں، یونین کونسل سیکرٹریز اور تمام ٹریکٹر ٹرالی آپریٹرز کے رابطہ نمبرز موجود ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آفیسرز کے رابطہ نمبرز متعلقہ محکموں کے پاس بھی ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ متوقع صورتحال کے پیش نظر مساجد میں اعلانات ، بوٹنگ پوائنٹس ،ٹرانسپورٹیشن، ریلیف کیمپس کے قیام، کھانا ، میڈیسن، جانوروں کے چارے اور دیگر انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کمی بیشی نہیں ہونی چاہیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی اپنی تحصیلوں میں ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کو مانیٹر کریں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ محکمے متوقع سیلاب کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کر لیں۔

انہوں نے ڈی ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دریاﺅں کی اپ اینڈ ڈاﺅن سٹریم کی صورتحال شیئر کریں ۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل رکھیں اورکشتیوں، لائف جیکٹس اور دیگر ضروری سامان کو مکمل چالو حالت میں رکھا جائے۔انہوں نے ہیلتھ اور لائیو سٹاک کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور جہاں کہیں بھی کوئی کمی بیشی سامنے آئے تو اسے فوری دور کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام محکموں کو مربوط انداز میں کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات روکنا انسان کے بس میں نہیں لیکن پیشگی اور موثرتیاریاں کر کے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے، سیلاب کے دوران سب سے اہم کردار ریسکیو اور ریلیف کا ہوتا ہے جس کیلئے ریسکیو 1122، ڈی ڈی ایم اے، محکمہ ایریگیشن، ڈرینج ، میونسپل کمیٹیاں اور دیگر متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ رہیں، محکمہ ایریگیشن، ڈرینج اور میونسپل کمیٹیاں برساتی اور سیم نالوں کی صفائی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنائیں۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام محکمے اپنی تیاریوں کے حوالے سے جامع پلان پیش کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!