این سی او سی کا دوبارہ سخت پابندیوں کا عندیہ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر سخ پابندیوں کا عندیہ دے دیا۔ اسد عمر کہتے ہیں کہ ریسٹورانٹس، انڈو جمز، شادی ہالز، ٹرانوپرٹ اور مارکیٹس سمیت مختلف سیکٹر میں خلاف ورزیاں دیکھی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔

این سی او سی کے مطابق ریسٹورنٹ، ان ڈور جمنازیم، شادی ہالز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس سمیت مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، تمام چیف سیکریٹریز پر مشتمل خصوصی اجلاس بلالیا گیا ہے، جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں مزید کہا گیا ہے ویکسینیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کردیا گیا ہے، 3 ہزار افغانی طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، طلباء کی آمد پر کرونا ٹیسٹنگ کے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں، مثبت کیسز والے طلباء کو واپس بھیجا جائے گا، باقی طلباء کو 10 دن کیلئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا، قرنطینہ کے اختتام پر طلباء کو ویکسین لگائی جائے گی۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزيد 19 افراد جاں بحق ہوگئے، انتقال کرنیوالوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 427 ہوگئی۔ ايک ہزار 347 نئے کيسز سامنے آئے ہیں اور مثبت کيسز کی شرح 2.97 فيصد ریکارڈ کی گئی

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
این سی او سی کا دوبارہ سخت پابندیوں کا عندیہ

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!