منڈی بہاءالدین کے علاقہ ماڈل ٹاون میں ڈکیتی کی واردات، دو ڈاکو دن دیہاڑے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 13تولے سوناونقدی لوٹ کرفرار، اطلاع کے باوجود سول لائن پولیس 45 منٹ تاخیر سے پہنچی
ملک وال(نامہ نگار ) تفصیلات کیمطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی زوہیب مغل نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں ملازمت کرتا ہے دن دیہاڑے دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور گھر میں داخل ہو کر خواتین کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات موبائل ،نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا .
ڈکیتی واردات کے دوران اہل علاقہ گھر باہر اکٹھے ہوئے تاہم ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود سول لائن پولیس کے اہلکار 45 منٹ تاخیر سے پہنچے رابطہ کرنے پر پولیس ترجمان نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے
