دس منزلہ عمارت ایک دن میں تعمیر، ویڈیو وائرل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

بیجنگ: چین میں صرف 28 گھنٹوں میں ایک دس منزلہ رہائشی عمارت کھڑی کردی گئی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

لیکن یاد رہے کہ عمارت کے کمرے اور گوشے پہلے سے ہی ایک بہت بڑے کارخانے میں ڈھالے جاتے ہیں اور انہیں ٹرکوں پر رکھ کرعمارت کے مقام تک لے جایا جاتا ہے۔ وہاں تمام گوشوں کو ایک جگہ جمع کرکے نٹ اور بولٹس سے جوڑا جاتا ہے۔ چینی کمپنی براڈ گروپ اس کام میں ماہر ہے جس نے یہ نیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل براڈ گروپ کئی ہسپتال، ہوٹل اور گھر بناچکی ہے۔

براڈ گروپ کے ترجمان کے مطابق عمارت کے تمام حصوں کو ایک جگہ پہنچایا گیا جہاں کرینوں اور مزدوروں کی مدد سے 28 گھنٹوں اور 45 منٹ میں پوری عمارت اسمبل کی گئی ہے۔ یہ کام گاڑیوں کے کارخانے جیسا ہے جس میں اسمبلی لائن پر تمام پرزے اور آلات جمع کرکے آخرکار گاڑی تیار ہوجاتی ہے۔

اس میں بلڈنگ کا ہر حصہ، مثلاً بالکنی، غسل خانے اور کمرے وغیرہ یکساں جسامت کےبنائے گئے ہیں جنہیں ماڈیول کہا جاسکتا ہے۔ انہیں فولڈ کرکے ٹرکوں میں رکھا جاتا ہے اور مطلوبہ مقام تک پہنچایا جاتا ہے۔ ہرماڈیول کا ڈھانچہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنایا گیا ہے جس میں وائرنگ، انسولیشن، وینٹی لیشن اور دیگر سہولیات رکھی جاتی ہیں۔ پھر ان کے ڈھیر لگا کر انہیں نٹ بولٹ سے جوڑکر پانی اور سیوریج کی لائنیں ڈالی جاتی ہیں۔ اس عمل کی مکمل تفصیل نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق پورا اسٹرکچر زلزلے کو برداشت کرسکتا ہے، حسبِ ضرورت اسے کھول کر دوبارہ بکھیر کر کسی دوسرے مقام تک لے جایا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی طریقے سے 200 میٹر بلند عمارت باآسانی بنائی جاسکتی ہے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
دس منزلہ عمارت ایک دن میں تعمیر، ویڈیو وائرل

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!