موسمی تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کی روک تھام اور سد باب کیلئے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس کی جائے، ڈپٹی کمشنر

featured
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین(ایم.بی.ڈین نیوز 14 جون2021 )ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کی روک تھام اور سد باب کیلئے ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس کی جائے تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی کی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں اور انسداد ڈینگی کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسی نیشن آگاہی مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اور کورونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر خالد عباسی، ڈاکٹر رضوان تابش، ایم ایس ملکوال ڈاکٹر ناصر وقار کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ہفتے کی کاروائی کے مطابق ہاٹ سپاٹ جگہوں کی چیکنگ کے دوران لاروے پائے جانے پر فوری طور پر مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ابھی تک ڈینگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔

ڈاکٹر الیاس گوندل نے بتایا کہ 518 ٹیموں نے ان ڈور 90 ہزار 325 گھروں کو چیک کیا گیا ہے جبکہ آﺅٹ ڈور 10 ہزار 550 گھروں کو چیک کیا۔اسی طرح ان ڈور سرویلینس کے تحت 3لاکھ 74 ہزار 939 کنٹینرز چیک کئے گئے جبکہ آﺅٹ ڈور سرویلینس کے تحت 47 ہزار 124 کنٹینرز چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر 509 نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ بریفنگ سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ڈور ،آوٹ ڈور سرویلنس کے کام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں تاکہ کسی بھی طرح ڈینگی کی افزائش ممکن نہ ہوسکے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے شرکاءاجلاس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ کورونا جیسی خطرناک بیماری سے بچاﺅ کیلئے ویکسی نیشن بہت ضروری ہے ، حکومت کے بر وقت اقدامات کی بدولت کورونا وبا کی موجودہ لہر میں بہت زیادہ کمی آئی ہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام الناس کو ویکسی نیشن سنٹرز پر لانے کیلئے تمام ذرائع استعمال کریں اس ضمن میں بی ایچ یوز، آر ایچ سیز پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کورونا ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے میں قلیدی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ معمولات زندگی کو پہلے کی طرح نارمل سطح پر لایا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
موسمی تبدیلی کے باوجود انسداد ڈینگی کی روک تھام اور سد باب کیلئے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلینس کی جائے، ڈپٹی کمشنر

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!