بھارت میں ’’کوروناماتا‘‘ کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کردی

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اتر پردیش: بھارتی ریاست اُتر پردیش کے گاؤں شُکلاپور کے رہائشیوں نے گزشتہ دنوں ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ’کووِڈ 19‘ کی عالمی وبا کے بعد سے بعض بھارتیوں نے کورونا وائرس کو ’کورونا دیوی‘ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی پوجا شروع کردی تھی اور اس سے رحم کرنے کی پراتھنائیں کرنے لگے تھے۔ ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی اسی سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے۔

شُکلاپور گاؤں میں کورونا ماتا کا یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاؤں سے، بلکہ آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آکر کورونا ماتا کی پوجا کرتے ہیں اور نذرانے چڑھا کر ’کورونا دیوی‘ کو خوش کرتے ہیں تاکہ وہ کووِڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور اس وبا کا خاتمہ ہوجائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شُکلاپور گاؤں کے ایک شہری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو مرتا ہوا دیکھ کر مقامی لوگوں نے فیصلہ کیا کہ نیم کے درخت تلے کورونا ماتا کا مندر بنا دیا جائے جہاں ’کورونا ماتا‘ کی پوجا کرکے اسے خوش کیا جائے تاکہ وبا کا زور ٹوٹے اور لوگوں کو اس تکلیف سے نجات ملے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹے سے مندر میں ’کورونا ماتا‘ کا سفید مجسمہ بھی رکھا گیا ہے، جس کے چہرے پر حفاظتی ماسک ہے۔ لوگ اس مندر میں کورونا ماتا کی پوجا کرنے کے علاوہ مٹھائی اور نقدی بطور نذرانہ بھی چڑھاتے ہیں۔ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے کورونا ماتا کا یہ مندر تعمیر کیا ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
بھارت میں ’’کوروناماتا‘‘ کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کردی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!