میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع ہونگے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین بورڈ قیصر عالم نے کہا کہ پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل اٹينڈنس (حاضری) سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ طالب علم کی غیر حاضری کی صورت میں والدین کو ایس ایم ایس الرٹ بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی پیپر گُم ہوگا اور نہ ہی نتائج کے لیے 90 دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔ ایک ماہ میں نتائج جاری کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق پیپرز کی بھی ای مارکنگ ہوگی اور پیپرز گھر میں مارک کرنے کا معاملہ بھی ختم ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعد خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ تمام شہروں میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں جبکہ سندھ میں نویں جماعت سے انٹر اور یونیورسٹی تک کی کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس سے مزید 76 افراد انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات 21 ہزار 529 ہوگئيں۔ کرونا کيسز کی شرح دو روز بعد پھر 3فيصد سے اوپر چلی گئی، این سی او سی نے پابندیاں بھی نرم کر دیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
میٹرک، انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10جولائی سے شروع ہونگے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!