آپ کرونا ویکسینیشن کا نادرا سرٹیفکیٹ کیسےحاصل کرسکتے ہیں؟

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کرونا سے بچاؤ والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگنے کے بعد نادرا کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جسے آپ کو مختلف جگہوں پر پیش کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسے اشخاص جو کرونا ویکسین کی دونوں ڈوزز لے چکے ہیں وہ نادرا کا مذکورہ سرٹیفکیٹ خود ہی بآسانی حاصل کرسکتے ہیں۔

ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لگ جانے کے بعد آپ اپنا سرٹیفکیٹ نادرا کی ویب سائٹ پر چیک کر کے ڈاؤن کرسکنے کے علاوہ اس کا پرنٹ آؤٹ بھی لے سکتے ہیں۔ کوویڈ-19 ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لینے کے بعد آپ نادرا کی ویب سائٹ وزٹ کریں جہاں آپ سے قومی شناختی کارڈ نمبر، شناختی کارڑ کی تاریخ کا اجراء اور موبائل نمبر مانگا جائے گا جسے پر کرکے آپ اپنا امیونائزیشن سرٹیفکیٹ دیکھ سکتے ہیں۔

امیونائزیشن سرٹیفکیٹ میں آپ کی تاریخ پیدائش، قومی شناختی کارڈ نمبر اور قومیت لکھی ہوگی جبکہ اسی طرح آپ کو دونوں ڈوزز کس اسپتال یا ویکسینیشن سینٹر میں لگی ہیں اس کی معلومات بھی موجود ہوگی۔ نیشنل امیونائزیشن منجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) اور نادرا کے اشتراک سے کرونا ویکسینیشن کی دونوں ڈوز لگوانے والے افراد اپنا ڈیٹا دیے گئے لنک سے چیک کرسکتے ہیں۔

https://nims.nadra.gov.pk/nims/registration

یاد رہے کہ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس 100 روپے ہے جو افراد آن لائن فیس جمع نہیں کراسکتے وہ نادرا دفاتر سے جاکر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے تھا کہ ملک بھر میں 70 لاکھ لوگوں کو ویکسن لگائی جاچکی ہے اور رواں سال کے احتتام تک 7 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں ملک میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 771 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 71اموات ہوئیں۔ دوسری جانب ملک میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو کرونا ویکسینیشن لگائی جاچکی ہے

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
آپ کرونا ویکسینیشن کا نادرا سرٹیفکیٹ کیسےحاصل کرسکتے ہیں؟

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!