پنجاب میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ، نوٹیفیکیشن جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

لاک ڈاون کا نفاذ 20 مئی سے 15 جون تک ہوگا، رات 8 بجے کے بعد کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے

لاہور (تازہ ترین۔ 20 مئی2021ء) پنجاب میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ، نوٹیفیکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی تجویز پر صوبے میں اگلے ماہ کے وسط تک لاک ڈاون نافذ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 20 مئی سے 15 جون تک لاک ڈاون نافذ رہے گا۔

ہفتے کے 5 روز رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کو صرف فارمیسی، پٹرول پمپ اور کھانے پینے کی اشیاء والی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے، سیاحتی مقامات سمیت دیگر کاروباری شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

این سی اوسی نے یکم جون سے ریسٹورانٹس اور 24 مئی سے تعلیمی ادارے بھی کھولنے کی اجازت دی، جبکہ اعلان کیا گیا کہ 24 مئی سے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ مزار، سینماء گھر، ریسٹورانٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندیاں ہوگی۔ اسپورٹس، میلوں اور ثقافتی تقریبات پر بھی پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور موسیقی، ثقافتی اور مذہبی تقریبات پر مکمل پابندی رہے گی، واکنگ ٹریکس ایس او پیز کی شرائط کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

22 مئی سے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دو دن ہفتہ اتوار پابندی ہوگی۔ پبک ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔ ریلوے سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ اسی طرح یکم جون سے شادی ہالز کو آوَٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔ شادی ہالز کو ڈیڑھ سو افراد کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح 24 مئی سے ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ریسٹورنٹس کو پورے ہفتے میں ٹیک اوے کیلئے 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ یکم جون سے کھولے جانے والے شعبوں کا حتمی جائزہ27 مئی کو لیا جائے گا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا تھا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ماس ویکسی نیشن سینٹر دورہ کے موقع پر کہا کہ اب تک 46 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگوائی گئی ہے۔ ابھی تک ویکسی نیشن کا تجربہ اچھا رہا ہے۔ پاکستان میں ویکسی نیشن سے کسی قسم کے سائیڈ افیکٹس نہیں آئے۔ ویکسی نیشن بالکل محفوظ ہے۔ بندشیں لگوانا اچھا نہیں لگتا،جلدی ویکسین لگوائیں تاکہ کاروبارکھلے۔ این سی اوسی کی ٹیم نےعید کے دنوں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں بھی ویکسی نیشن سینٹر کا انتظام کیا ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ کچھ بندشوں میں نرمی کریں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پنجاب میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ، نوٹیفیکیشن جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!